بھارتی وزیر خارجہ کا خطاب ،جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج

فرینڈز آف کشمیر کے تحت مظاہرے میں مختلف کشمیری رہنمائوں سمیت سکھوں کی بھی شرکت

اتوار 28 ستمبر 2025 14:10

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کیخطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنمائوں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔