وزیراعلیٰ سندھ کا پاک بھارت فائنل میں شاہینوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اتوار 28 ستمبر 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا ء کپ کے فائنل میچ میں شاہینوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہینز آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتحانہ واپسی کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہینز میچ کا رخ موڑنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔آج بھارت کے غرور کوخاک میں ملانے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شاہینوں کی جیت کے لیے دعاگو ہے۔