نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ

اتوار 28 ستمبر 2025 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی شہرت یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے سے گورنر ہائوس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فلم، فنونِ لطیفہ، ثقافت اور نوجوانوں کی تخلیقی رہنمائی کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ثقافت اور فلم جیسے شعبے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی پہچان مضبوط بناتے ہیں۔شرمین عبید چنائے نے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامران خان ٹیسوری کے انیشیٹیوز قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ عامہ میں گورنر سندھ کا کردار نمایاں اور حوصلہ افزا ہے۔