قومی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ ، چیلنجرز اور کانکررز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

اتوار 28 ستمبر 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) قومی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور کانکررز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ پی سی بی کے مطابق چیلنجرز نے سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ سٹارز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عریشہ انصاری 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ چیلنجرز کی جانب سے افشین خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ملکہ سوہانی 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ افشین خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں کانکررز نے سٹرائیکرز کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ صبیحہ نور 36 اور سنیعہ افسر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نرجیس بی بی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سنیعہ رشید نے سب سے زیادہ 31 رنز اسکور کیے۔ عدیہہ نور نے 3 اور سنیعہ افسر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیعہ افسر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔