ہاکس بے، سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق

اتوار 28 ستمبر 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)کراچی میں ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے ساحل سمندر پر 2 نوجوانوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی کی شناخت 22 سالہ ہدایت اللہ اور 24 سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :