Live Updates

ریلوے کا مخصوص اسٹیشنز کیلئے ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹس تبدیل کردیئے گئے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 ستمبر 2025 20:00

ریلوے کا مخصوص اسٹیشنز کیلئے ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر 2025ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹ تبدیل کردیئے گئے اور پچھلے روٹس پر موجودریلوے اسٹیشنز پر ان ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس کی مخصوص اسٹیشز پر بکنگ بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان میں سے پاکستان ایکسپریس کیلئے علی پورچٹھہ، حافظ آباد، سانگلہ ہل، چک جھمرہ اسٹیشن، پاکستان ایکسپریس کیلئے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، شورکوٹ، عبدالحکیم اسٹیشنز پر بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس کی دنگہ، لالہ موسیٰ، منڈی بہاؤالدین اسٹیشن، ملت ایکسپریس کی ملکوال، سرگودھا، چینوٹ، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن، رحمان بابا ایکسپریس کیلئے علی پور چٹھہ، حافظ آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، ٹوبہ کیلئے ایڈوانس بکنگ بند کردی گئی ہے، اس کے علاوہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی دنگہ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، سرگودھا، جھنگ، شورکوٹ اسٹیشن پر بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات