Live Updates

پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا مہاتما باہر تھا‘ عظمی بخاری

تحریک فساد والوں کے بقول ان کے ہزاروں کارکن شہید ہوئے، جلسے میں جو آفیشل بینر آویزاں کیا گیا اس پر درجن سے زائد تصاویر تھیں عباد فاروق کے طبعی طور پر انتقال کرنے والے بیٹے کی تصویر بھی شامل کر دی گئی ،کیا زمان پارک میں اذان دی گئی ، وزیر اطلاعات و ثقافت

اتوار 28 ستمبر 2025 20:00

پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تو تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا مہاتما باہر تھا،پانچ سو فٹ چوڑی اور ساڑھے نو سو فٹ لمبی گرائونڈ میں پندرہ سے بیس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنا پی ٹی آئی کا ہی کمال ہے ،تحریک فساد والوںکے بقول ان کے ہزاروں کارکن شہید ہوئے جبکہ لطیف کھوسہ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ڈیڑھ سو لاشیں گھر میں پڑی ہیں ، جلسے میں جو آفیشل بینر آویزاں کیا گیا اس پر صرف درجن سے زائد کارکنوں کی تصاویر تھیںاور ان میں عباد فاروق کے طبعی طور پر انتقال کرنے والے بیٹے کی تصویر بھی شامل کی گئی ۔

پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت عروج پر ہے اور ساری دنیا اس پر واہ ،واہ کر رہی ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران ہال کے اندر اور باہر بھی لوگ موجو د تھے اور انہیں بے حد پذیرائی ملی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر ،فلسطین اورپاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا، یہ پہلی دفعہ ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگے۔

پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے ،اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے نقصانات کا جائز ہ لینے کیلئے سروے کیلئے نامزد افراد سے حلف لیاہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ خواب گننے کے لئے چُنا ہے جو کرچی کرچی ہو گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آپ سروے میں کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ایک طرف پنجاب میں یہ کام ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سارے پاکستان سے فساد پارٹی اکٹھی ہوئی اور یہ کس وقت اکٹھے ہو رہے ہیں جب خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردی کا راج ہے ،امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ،خیبر پختوانخواہ کے لوگ کہہ رہے ہیں یہاں امن و امان کے انتہائی گھمبیر حالات ہیں اور انتظامیہ کے لوگ ’’نک دا کوکہ ‘‘ پر جھوم رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کٹ ، کاپی ،پیسٹ کے ماہر ہیں اور یہ ماضی میں بھی ایسے ہی جلسے کامیاب کر اچکے ہیں ، ان کے مہاتما نے جب مینار پاکستان پر اپنا بھرپور جلسہ کیا تھا تو اس وقت بھی نوے ہزار کے قریب لوگ تھے ،خیبر پختوانخواہ کے جلسے میں موکلات، جنات اور بھوتوں سے تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہو تو اس بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جلسے میں شرکت نہیں بلکہ تھانے میں حاضری تھی جو انہوں نے وہاں لگانی ، یہ امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹنے پکڑ چکے ہیں ، اذانیں دے چکے ہیں ،کیا قاسم ، سلمان نے یہ کیا ،بتائیں کیا زمان پارک میں اذان دی گئی ، چلیں یہ اذان سے ہی ہدایت لے لیں ،یہ اپنے لیڈر کو باہر نکالنے کے لئے ہر حربہ آزما چکے ہیں اب صرف زہر کھانے کی کسر باقی ہے ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات