آئیسکو نےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔اتوار کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

29ستمبر کوصبح07:00 بجے سے دن12:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،گولڑہ۔II،درگاہ،G-11/4 فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ملت آباد فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل،سی ڈبلیو او،آئی ایس ٹی،چہان،چونترہ،راجڑ،ایس پی ایف،سوہان انڈس،آر سی سی آئی ایکسپریس،ہمک،ماڈل ٹائون،سرور شہید،پیپسی،اولڈ روات،نیو روات،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو فیڈرز، صبح08:30 بجے سے دن13:30بجے تک ،اسلام آباد سرکل،چرآہ،پنسٹیک کالونی،خیابان اقبال،بری امام،قائد اعظم یونیورسٹی،کلڈانہ،سیسل،بارین فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،اڈیالا،ڈھوک نور،سمرزار فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/I&II، نوگزی، فضائیہ۔

(جاری ہے)

I&II،بجنیال۔I&II،خداداد سٹی،گندھارا سٹی،گریسی لینڈ فیڈرز،اٹک سرکل،پنجاب سمال انڈس،باہتر موڑ،بابا راکھی،دھیرک،براہما،جھنگ،واہ جنرل ہسپتال،کوہسار ویلی،کوہستان انکلیوژ،ماڈل ٹائون،کاشف گل،مکس انڈسٹری فیڈرز فیڈر،جی ایس او سرکل، بلوچ،جنڈیل،پھلگری،تنگ گلی فیڈرز،صبح08:00بجے تا شام04:00بجے تک،اٹک سرکل،حضرو،دریائے شریف فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔