ذ*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، ایس پی یو کی تشکیل نو کا فیصلہ

لله*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مناواں ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سروس سٹرکچر اور پروموشن روڈ میپ کی ہدایت ٓغیر ملکی شہریوں اور سی پیک منصوبوں کے تحفظ میں ایس پی یو کا کردار مثالی ہے، آئی جی پنجاب

اتوار 28 ستمبر 2025 20:30

۹ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ بھر میں صنعتی، معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ویژن کے تحت غیر ملکی شہریوں اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریجنل دفاتر کے قیام، جدید ٹریننگ ماڈیولز، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس کے ذریعے ایس پی یو کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو ہیڈکوارٹرز مناواں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر، سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر سیف سٹیز عمارہ اطہر سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو نے آئی جی پنجاب کو یونٹ کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹمز پر بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے ریجنل سطح پر ایس پی یو کی تنظیم نو کے لیے سفارشات پر مبنی لاز ڈرافٹ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ایس پی یو اہلکاروں کے لیے سروس سٹرکچر اور پروموشن روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس پی یو میں مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد اہلکار ضلعی پولیس میں شامل ہو سکیں گے اور بعد ازاں اپنے سروس کیریئر میں اگلے عہدوں پر ترقی کے اہل ہوں گے۔

آئی جی پنجاب نے ایس پی یو کے لدھیکی میں زیر تعمیر ہیڈکوارٹر کو جلد مکمل کرنے، ہیڈکوارٹرز مناواں میں ورک اسٹیشنز، واش رومز، دفاتر اور بیرکس کی تعمیر و مرمت سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آپریشنز روم میں جدید وہیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو کے آپریشنل و سکیورٹی امور میں فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔ سی پیک اور دیگر قومی منصوبوں کے تحفظ میں ایس پی یو کا کردار مثالی ہے۔