Live Updates

ج*ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان سے کوئی جواب لینے والا نہ ہو : میاں ایوب

اتوار 28 ستمبر 2025 20:30

ُلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا جودل کرے وہ کرتے پھریں لیکن ان سے کوئی جواب لینے والا نہ ہو اگر ن والے چیرمین پیپلز پارٹی کے مشورے پر عمل کرکے غیر ملکی امداد کی اپیل کرتے تو اب تک پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے جلد سے جلد پانی نکال کر انہیں دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرنے میں یقینی طور پر مدد ملتی لیکن حکومت نے ان کے مشورے پر عمل نہ کیا جس کی وجہ سے ابھی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی پانی موجود ہی, انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ رومز کی نہیں بلکہ کھلے میدانوں میں نکل کر سیاست کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ چین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات