یکم اکتوبرسے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی گاڑیاں شہرمیں داخل نہیں ہوسکیں گی

پیر 29 ستمبر 2025 12:42

یکم اکتوبرسے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی گاڑیاں شہرمیں داخل نہیں ہوسکیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پنجاب حکومت کے حکم پر ٹریفک پولیس نے اسموگ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے ،سی ٹی اولاہورڈاکٹراطہروحیدنے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کاحکم دیتے ہو فنٹس سرٹیفکیٹ کے بغیرگاڑیوں کاشہرمیں داخلہ ممنوع قراردینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کے مطابق یکم اکتوبرسے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی گاڑیاں شہر میںداخل نہیں ہوسکیں گی،موٹروہیکل آرڈیننس1965کے سیکشن39کے تحت کارروائی ہوگی۔

ڈاکٹراطہروحید نے بتایا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں،یکم جنوری سے تاحال دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے 26301 چالان کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی مختلف بیماریوں کوجنم دیتی ہے ،سموگ سے بچاو کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :