
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہمت نہیں ہاریں گے، امینہ محمد
یو این
پیر 29 ستمبر 2025
02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول کی مقررہ مدت میں صرف پانچ سال باقی ہیں لیکن اس سمت میں دنیا کی رفتار سست ہے جبکہ مقصد کو پانے کے لیے ابھی بہت سا کام باقی ہے۔
اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ایس ڈی جی' کرہ ارض اور اس پر بسنے والے تمام انسانوں کے لیے منصفانہ مستقبل کا نقشہ ہیں۔
اگرچہ دنیا ان اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن اسے بہت کم وقت میں طویل سفر طے کرنا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے انصاف کے لیے آواز بلند کرنے اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے جدوجہد ترک نہ کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
(جاری ہے)
4.3 ٹریلین ڈالر کی ضرورت
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح ہفتے کے اختتام پر نیویارک کے سنٹرل پارک میں منعقدہ موسیقی کا یہ میلہ 'گلوبل سٹیزن' نے منعقد کیا جو دنیا بھر میں انتہائی درجے کی غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ اس میلے شاکیرا، کارڈی بی اور روزے جیسی عالمی شہرت یافتہ گلوکاراؤں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
2015 میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کی خصوصی مشیر کی حیثیت سے امینہ محمد نے پائیدار ترقی کے اہداف کی منظوری اور رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے اور ترقی کی راہ پر سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے ہر سال 4.3 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔
'امن کو موقع دیا جائے'
امینہ محمد نے کہا کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ امن کو ایک موقع دیاجائے، سوڈان کی خواتین کے لیے، غزہ کے بچوں کے لیے اور یوکرین کے لوگوں کے لیے۔ ہر جگہ لوگوں کو امن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو ایسے اقدامات درکار ہیں کہ مصنوعی ذہانت معاشرتی فاصلے پیدا نہ کرے، خواتین کو ہر اس جگہ نمائندگی دی جائے جہاں فیصلے کیے جاتے ہیں، معیاری تعلیم کو فروغ ملے اور ایمازون سے کانگو تک ہر جگہ زمین کو تحفظ دیا جائے۔
انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ ایسی جگہ مسائل کے حل تلاش کریں جہاں دوسروں کو راستے بند نظر آتے ہیں اور اپنی آواز سے کام لیں تاکہ شور کے بیچ واضح پیغام دیا جا سکے۔
سبھی سے بہتری کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے اور بے حسی کو مسترد کر دیا جائے۔گلوبل سٹیزن فیسٹیول
سنٹرل پارک میں گریٹ لان پر منعقدہ اس فیسٹیول میں 60,000 افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر 25ملین ہیکٹر پر پھیلے ایمازون کے جنگلات کو تحفظ دینے کے لیے 280 ملین ڈالر کے وعدے کیے گئے۔
فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے ذریعے دنیا بھر کے 200 سے زیادہ علاقوں میں بچوں کو تعلیم اور کھیلوں تک رسائی فراہم کرنے اور افریقہ بھر میں 4.6 ملین گھروں کو صاف توانائی مہیا کرنے کے لیے 30 ملین ڈالر سے رقم جمع کی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہمت نہیں ہاریں گے، امینہ محمد
-
یو اے ای نفرت اور اشتعال کے مقابل امن و سلامتی کا داعی، لانا نصیبہ
-
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری کردی
-
شانگلہ،12سالہ شادی شدہ بچی نے زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا
-
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں
-
ریلوے کا مخصوص اسٹیشنز کیلئے ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا مہاتما باہر تھا‘ عظمی بخاری
-
مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
-
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، وزیراعظم
-
امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کا جگر کی پیوند کاری سے قبل انتقال
-
روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجوہات پر مذاکرات کے لیے تیار، سرگئی لاؤرو
-
یمن: اسرائیل اور حوثیوں میں بڑھی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.