متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویزنے پشاورسے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا

پیر 29 ستمبر 2025 16:29

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویزنے پشاورسے دوبارہ پروازوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے پشاور سے دوبارہ پروازوں کا آغاز کر دیا۔ اتحاد ایئر ویز کی پرواز نے 10سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور پر واپس لینڈ کیا جو ملکی ہوا بازی کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 پیر کو پشاور پہنچی جس کا استقبال روایتی واٹر سلیوٹ کے ساتھ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئر ویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان آپریٹ کرے گی جن میں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔اس پیشرفت کے ساتھ اتحاد ایئرویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن شروع کرنے والی تیسری بین الاقوامی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس سے قبل فلائی دبئی اور فلائی اےڈیل نے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔یہ نئی پروازیں مسافروں کو مزید سہولتیں، بہتر انتخاب اور عالمی روابط فراہم کریں گی۔