Live Updates

آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے پرباضابطہ مذاکرات کا آغاز

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات‘مجموعی معاشی کارکردگی اور قرض پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 ستمبر 2025 15:45

آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے پرباضابطہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا. رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے آئی ایم ایف کے وفد نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف برائے پاکستان نے کی.

(جاری ہے)

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو مجموعی معاشی کارکردگی اور قرض پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز 25 ستمبر کو ہوا تھا تاہم وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہوا ہے. آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا جائزہ لے گا مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو قرض کی رقم کی اگلی قسط جاری کی جائے گی یاد رہے کہ 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد پاکستان کے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا تھا، جس نے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کرنے ہیں.

آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینسی نے بتایا تھا کہ پاکستان کےساتھ کلائمٹ فنانسنگ کے پہلے جائزے پر بھی مذاکرات ہوں گے، جب کہ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا، تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کر چکا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے. 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات