Live Updates

وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 ستمبر 2025 15:43

وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر ۔2025 ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جیل حکام نے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے گفتگو کی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے.

(جاری ہے)

دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 ہفتے کے لیے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا ہے جج نے کہا کہ آپ درخواست دیں میں دیکھ لیتا ہوں علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات