
پاکستان نے غذائی قلت کے خلاف جدوجہد میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا ،بچوں کی صحت اور غذائیت میں نمایاں بہتر ی
پیر 29 ستمبر 2025 23:21
(جاری ہے)
تحقیق سے ظاہر ہوا کہ نشوونما پروگرام کے مستفیدین میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں سٹنٹنگ کی شرح غیر مستفیدین کے مقابلے میں 6.4 فیصد کم ہوئی۔
ان اضلاع میں کم وزن بچوں کی پیدائش 5.6 فیصد کم ہوئی، جبکہ کمزور یا بہت چھوٹے بچوں کی پیدائش میں 7 سے 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو دنیا کے بڑے غذائیت پروگراموں میں شاذونادر ہی ممکن ہوا ہے۔اسی طرح ایک اور اہم پیش رفت یہ رہی کہ ایسے بچوں میں چھ ماہ کی عمر میں سٹنٹگ 20 فیصد کم رہی جن کی مائیں حمل کے ابتدائی مہینوں میں پروگرام میں شامل ہوئیں اور دودھ پلانے کے دوران بھی پروگرام کا حصہ رہیں۔ اگر یہ نتائج 2026 کی اختتامی تحقیق میں بھی برقرار رہے تو یہ صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بچوں کی غذائی قلت کے خلاف تاریخی کامیابی قرار پائے گی۔ مزید بہتریاں ماں کے دودھ کی ابتدائی شروعات، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور دورانِ حمل طبی معائنوں میں بھی نوٹ کی گئیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ یہ نتائج واضح ثبوت ہیں کہ جب سماجی تحفظ کو غذائیت سے جُڑے اقدامات کے ساتھ منسلک کیا جائے تو غریب اور نادار عورتوں اور بچوں کے لئے بامعنی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ پروگرام کو مزید وسعت دینا پاکستان میں غذائی قلت کے بوجھ کو کم کرنے اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ صحت مند مائیں ہی ایک صحت مند قوم کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کی یہ کامیابی دنیا کو دکھاتی ہے کہ بڑے پیمانے پر غذائی قلت کے مسائل کا حل نہ صرف ممکن ہے بلکہ مؤثر بھی ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ یہ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ابتدائی مرحلے میں غذائیت میں سرمایہ کاری آنے والی نسلوں کے لئے ثمر آور ہوتی ہے۔ نشوونما پروگرام نے بچوں میں قد کی کمی، کم وزن پیدائش اور ماں و بچے کی صحت بہتر بنانے میں نمایاں کامیابیاں ظاہر کی ہیں۔ یہ شواہد دنیا کے بہترین نتائج میں شمار ہوتے ہیں ۔2020 میں بی آئی ایس پی کے تحت شروع ہونے والا بینظیر نشوونما پروگرام اب تک ملک کے 156 اضلاع میں 35 لاکھ سے زائد خواتین اور بچوں تک پہنچ چکا ہے، اس پروگرام کے 540 سے زائد مراکز موجود ہیں۔ یہ پروگرام سائنسی شواہد پر مبنی ہے، جس میں 2014 سے 2019 تک سخت جانچ کے عمل سے گزرنے والے تحقیقی آزمائشی منصوبے بھی شامل ہیں۔ پروگرام کا جامع پیکیج دورانِ حمل اور پیدائش کے بعد طبی نگہداشت، حفاظتی ٹیکہ جات، آگاہی و رویہ جاتی تبدیلی، شدید غذائی قلت کا علاج، مشروط نقد امداد اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی غذائی اشیاء پر مشتمل ہے۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے اداروں، ورلڈ فوڈ پروگرام ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ان کامیابیوں کے باوجود پاکستان کو اب بھی شدید غذائی بحران کا سامنا ہے، پانچ سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچے قد کی کمی کا شکار ہیں، 28 فیصد کم وزن ہیں اور نصف سے زیادہ بچے خون کی کمی یا دیگر غذائی کمیوں سے متاثر ہیں۔ یہ مسائل بچوں کی نشوونما، سیکھنے کی صلاحیت اور آئندہ پیداواری زندگی پر دیرپا اثرات ڈالتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کے طور پر بی آئی ایس پی ان مسائل کے حل میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ ونشونما پروگرام کی مڈ ٹرم تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف پاکستان میں غذائی قلت کے خلاف قومی سطح پر ٹھوس پیش رفت لا سکتا ہے بلکہ دنیا بھر میں بچوں کی صحت اور غذائیت بہتر بنانے کے لئے قیمتی شواہد بھی فراہم کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
-
میرا کام اپنے لوگوں اورپنجاب کیلئے آواز اٹھانا ہے،کبھی معافی نہیں مانگوں گی ‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.