s حضرت شاہ رکن الدین الوری اور شاہ مفتی محمود الوری کا عرس

ٴْجامعہ زبیر بن محمود، محمود آباد رائیونڈ روڈ پر عرس کی تقاریب دو نشستوں میں منعقد ہوں گی گ*سراج الحق، پیر عرفان حبیب، صمصام بخاری اور دیگر جید علماء و مشائخ شرکت کریں گے

پیر 29 ستمبر 2025 19:45

qلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگان حضرت الشاہ خواجہ محمد رکن الدین الوری رحمة اللہ علیہ اور حضرت الشاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کانفرنس 30 ستمبر بروز منگل کو جامعہ زبیر بن محمود، محمود آباد، رائیونڈ روڈ (گھنیکی) نزد لاہور ڈرائی پورٹ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریب کی صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل، کریں گے۔ عرس کی پہلی نشست نماز ظہر تا مغرب اور دوسری نشست بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری، پیر سید عرفان حبیب عرفانی، پیر صمصام شاہ بخاری، میاں جلیل احمد شرقپوری، ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، صاحبزادہ فائز محمود الازہری اور صاحبزادہ عاطر محمود الوری سمیت جید علماء کرام، مشائخ عظام اور پیران طریقت شریک ہوں گی