نسٹ میں چوتھا "رائونڈ ٹیبل" اجلاس، صنعت و تعلیم کے ماہرین کی شرکت

پیر 29 ستمبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ادارے آئی کون اور سائنز کے اشتراک سے بین الشعبہ جاتی انجینئرنگ و سائنسی حل کے موضوع پر چوتھے "رائونڈ ٹیبل" اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ریپیڈز اے آئی، انفینٹی ٹیک، عسکری بینک ڈیجیٹل، چٹھہ بائیو کیئر اور سمارٹ فورم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ماہرین نے صنعت اور تعلیم کے مابین تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باہمی تحقیق و ترقی کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کا مقصد پاکستان میں سائنسی و تکنیکی ترقی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے مستقبل کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔