امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگاؤں گا، صدر ٹرمپ

پیر 29 ستمبر 2025 22:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکی فلم سازی کا کاروبار دوسرے ممالک نے چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگاؤں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کیرولینا نے فرنیچر کا کاروبار چین اور دیگر ممالک کے ہاتھوں کھو دیا ہے،میں ہر اس ملک کی کمپنی پر بھی ٹیرف لگاؤں گا جو امریکا میں فرنیچر نہیں بناتی۔