بینظیر انکم سپورٹ نشوونما پروگرام سے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں کمی

منگل 30 ستمبر 2025 02:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت نشوونما پروگرام سے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6.4 فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے غذائی قلت کے خلاف جدوجہد میں سنگِ میل عبور کر لیا، نجی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ برائے عالمی صحت و ترقی کی جائزہ رپورٹ میں بہترین نتائج کی تصدیق کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پروگرام سے 3.5 ملین سے زائد خواتین اور بچے مستفید ہوئے، 156 اضلاع میں 540 مراکز فعال ہیں۔ بی آئی ایس پی اعلامیہ کے مطابق نشوونما پروگرام میں زچگی و بعد از زچگی نگہداشت، حفاظتی ٹیکے، نقد امداد اور غذائی سپلیمنٹس شامل ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کے مطابق صحت مند مائیں ہی صحت مند قوم کی بنیاد ہیں۔