ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلباء کو مفصل جواب

آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کر رہا ہے ،یہاں کے تمام اعشاریئے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، خطاب

منگل 30 ستمبر 2025 02:50

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے ،اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور اٴْن کے سوالات کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست بارے سوال پر کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اعشاریئے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، آزاد کشمیر کے 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازم ہیں، احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا اور آج بھی فوج میں متعدد افسران اور جوان کشمیری ہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے کا پاکستان ہے۔