پونچھ ،دستی بم کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

منگل 30 ستمبر 2025 17:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں دستی بم کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راشٹریہ رائفلز بٹالین کا اہلکار بھاویش ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کے کیمپ کے اندر ایک سنٹری پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوا ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی ڈیوٹی پرموجود تھا جب دستی بم غلطی سے پھٹنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔