
معاشی استحکام کیلئے حکومت کیساتھ ملکر کام کریں گی: نومنتخب صدر فہیم الرحمن سہگل
کاروبار دوست پالیسیوں کے فروغ میں فعال کردار یقینی بنایا جائے گا: سینئر نائب صدرتنویر احمد شیخ
منگل 30 ستمبر 2025 19:57
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت، مثبت معاشی اشاریے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو قومی پالیسی کا مستقل حصہ بناکر معاشی خود انحصاری اور صنعتی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے۔
لاہور چیمبر اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ نومنتخب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں معاشی انقلاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہی کے ذریعے ممکن ہوا۔ ترکی، چین، سنگاپور اور ملائیشیا جیسے ممالک نے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریکارڈ ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسی ماڈل کو فروغ دے کر نہ صرف معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو پالیسی سازی کا حصہ بنایا وہاں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اوسطاً 2.5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے نمایاں آثار سامنے آ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے 1,64,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے ہیں۔ مجموعی قومی پیداوار بھی نمایاں طور پر بہتر ہو کر 411 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مالی سال 2024-25میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نجی شعبہ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں حکومتی اداروں کے ساتھ شراکت دار بن جائے تو معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومتی اداروں کے ساتھ نہ صرف مشاورت کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گا بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صنعتی جدید کاری، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری، برآمدات کے فروغ اور اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اہم شعبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حکومت نے نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شریک کیا، ترقی کی رفتار دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو ٹیکس اصلاحات، توانائی پالیسی، سرمایہ کار دوست قوانین اور کاروباری لاگت میں کمی جیسے شعبوں میں نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 70 فیصد سے زائد انفراسٹرکچر منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی یہی ماڈل اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے اپنی سفارتی و تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے نجی شعبے اور حکومت کے درمیان تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔ لاہور چیمبر کے نومنتخب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر نے صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے، تجارتی تعلقات کے فروغ اور پالیسی اصلاحات کے لیے موثر کردارادا کرنے کا خواہاں ہے۔ نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا دارومدار حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری پر ہے، اور یہی راستہ ملک کو معاشی خودکفالت کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے سال بھر کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سابق صدور، مختلف تجارتی تنظیموں کے رہنما اور شہر بھر کی کاروباری برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
سونا فی تولہ 3500 روپے مہنگا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,178 روپے اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کا ہوگیا
-
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی تولہ 4 لاکھ 6 ہزار سے زائد کا ہوگیا
-
زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس نے ایک لاکھ 65ہزارپوائنٹس کی حدکوبھی عبورکرلیا
-
لاجسٹکس شعبے کی نا اہلی سے پاکستان کے ایکسپورٹرز پریشان ہیں، میاں زاہد حسین
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 5,900 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان، 100انڈیکس 525پوائنٹس کے اضافہ کے بعد3162782پوائنٹس تک پہنچ گیا
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.