بھارت،سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیاگیا

منگل 30 ستمبر 2025 19:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا،محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔