Live Updates

ْبی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت، برسبین ہیٹ کا ’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘ کے قیام کا اعلان

منگل 30 ستمبر 2025 19:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم برسبین ہیٹ نے لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون ’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا،شاہین شاہ آفریدی بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

برسبین ہیٹ کے گابا میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے شاہین بے سے منسوب خصوصی فین زون ہوگا۔

یہ فین زون شاہین آفریدی کے اعزاز میں قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بی بی ایل میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں۔شاہین بے، 19 اور 27 دسمبر، 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز میں فعال ہو گا۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات