پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا بروقت اور موثر جواب دینے پر ایف سی کو خراجِ تحسین اور شہدا کے لواحقین سیاظہارِ افسوس

ھ*بلوچستان حکومت قیامِ امن کیلئے پرعزم ہے، صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری

منگل 30 ستمبر 2025 20:20

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے فرنٹیئر کور (ایف سی)کی جانب سے فتنہ خوارج اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، تاہم سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں ان کے مذموم عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ دھماکے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے ایف سی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اور موثر انداز میں کارروائی کر رہی ہے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے درجنوں انسانی جانیں بچائی گئیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ یہاں کے شہریوں اور سیکورٹی اداروں نے قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں