امریکی فوج کو دہائیوں کی زوال پذیری کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیر دفاع

منگل 30 ستمبر 2025 20:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو دہائیوں کی زوال پذیری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے قریب دنیا بھر سے بلائے گئے سینئر فوجی افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ بے وقوف اور غیر ذمہ دار سیاسی رہنمائوں نے غلط سمت دکھائی اور ہم اپنا راستہ کھو بیٹھے، ہم ووک ڈیپارٹمنٹ بن گئے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے نظریاتی کچرے کے خاتمے کا اعلان کیا اور موسمیاتی تبدیلی، زہریلے رہنماں اور نسل یا جنس کی بنیاد پر ترقیوں کو اس کی مثالیں قرار دیا۔انہوں نے پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے طرز عمل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفتر ہتھیار بنایا گیا ہے جس نے شکایت کرنے والوں، نظریہ پرستوں اور کم کارکردگی دکھانے والوں کو اختیار دے دیا ہے۔