ؓبھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں سات کشمیریوں کو شہید کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک بچے سمیت سات کشمیریوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یادوران حراست شہید کیاگیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اورسات بچے یتیم ہوگئے۔بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران محاصرے اورتلاشی کی163کارروائیوں میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 101افراد کو زخمی اور351کو گرفتارکرلیا۔ قابض حکام نے ایک ماہ کے دوران مختلف بہانوں سی10 کشمیریوں کی جائیدادیں بھی ضبط کرلیں۔