سوپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پربھارتی پولیس کے چھاپے

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سوپورقصبے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بدھ کو سوپور کے علاقے زالورہ میں جماعت اسلامی کے ارکان محمد مقبول بٹ اور تنویر احمد ڈار کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

یہ چھاپے آزادی پسند کارکنوں کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائیوں کا حصہ ہیں۔گھروں پر چھاپے اور تلاشی کارروائیاںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون’’یو اے پی اے‘‘کے تحت کی گئیں۔چھاپوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے مکانوں کے کاغذات ، بنک دستاویزات اور مختلف کتابیں اپنے قبضے میں لے لیں۔