Live Updates

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم میں پیرا فورس جہلم کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم میں پیرا فورس جہلم کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایس ڈی ای او، پیرا جہلم نے ڈی سی،جہلم/کمانڈر پیرا فورس میر رضا اوزگن کو کمانڈ سٹک کی تبدیلی پیش کی۔ اس موقع پر پیرا فورس کی جانب سے ضلعی کمانڈر کو خصوصی سلامی پیش کی گئی اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر پیرافورس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضااوزگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا ایک عظیم وژن، "شہریوں کی بہبود" کے ساتھ میدان میں ہے۔

(جاری ہے)

پیراقانون کی پاسداری کرتے ہوئے بلاامتیاز لوگوں کی بھلائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا سدباب قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کے لیے پیرا فورس اپنا کردار ادا کرے گی ۔ یہ اتھارٹی پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ریگولیٹری اتھارٹی جس کا بنیادی مقصد مہنگائی کے دوران عام صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری اور منظم کارروائیاں کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیرا فورس سرکاری نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔پیرا فورس کے تحت کام کرنے والے عملے کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پیرا فورس اس مقصد کے حصول میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگی ڈی پی او جہلم نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ خصوصی فورس آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ میں مثبت تبدیلی لائے گی اور ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کرے گی۔\378
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات