سابق ڈائریکٹر جنرل سروے آف پاکستان حیات شاہ ظفر کی رسم قل جمعرات کو ہو گی

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سابق ڈائریکٹر جنرل سروے آف پاکستان مخدوم زادہ حیات شاہ ظفر جو گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے کی رسم قل 2اکتوبر جمعرات کو دوپہر 2بجے ان کے آبائی علاقہ موضع حسام،منڈی شاہ جیونہ جھنگ میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ممتاز شخصیات نے مخدوم زادہ حیات شاہ ظفر کی وفات پر گہرے دکھ،دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔