تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 11ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ایمریٹس، ایئر بلو، ایئر سیال، تھائی ایئر ویز، اومان ایئر اور سیرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منسوخ کی گئی پروازوں کی فہرست میں ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 609، ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 172، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی اے 206،ایئر بلو کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 704،تھائی ایئر کی کراچی سے بانکوک جانے والی پرواز ٹی جی 342ہیں۔

اس کے علاوہ اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324،ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی ایف 125اور پی ایف 123،ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 145اور پی ایف 143،سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز ای آر 811ہے۔متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔