سابق صوبائی وزیرمال چودھری شوکت داؤدودیگر کی چوہدری جعفر اقبال سے ملاقات،مامون کی وفات پر تعزیت

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:55

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و سابق سینیٹر چودھری محمد جعفر اقبال سے اُن کے ماموں چودھری محمد اصغر گوجر کی وفات پر سابق صوبائی وزیر مال چودھری شوکت داؤد، سابق ناظم یونین کونسل چودھری اسد مختار اور لیگل ایڈوائزر تحصیل کونسل رحیم یارخان چودھری خالد پرویز ایڈووکیٹ نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔