جموں و کشمیر،لیہہ میں ایل بی اے کے رکن نے خودکشی کرلی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:43

لیہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع لیہہ میں” لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے)“ کے ایک رکن نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایل بی اے کے رکن کو لیہہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ لواحقین نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی حراست کے بعد شدید ذہنی تنائو کا شکار تھے۔انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔