جموں میں تعینات بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا اہلکار ہلاک

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:12

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف ڈرائیورجمعرات کو جموں ٹرانزٹ کیمپ میں اچانک بیہوش ہوکر گر پڑا۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال (جی ایم سی ایچ) جموں منتقل کیا گیا۔تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔