مقبوضہ جموںوکشمیر ،رہائش گاہوں، شو رومز ، ہوٹلوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:00

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں محکمہ انکم ٹیکس نے سری نگر اور بڈگام اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقے برین نشاط میں ایک معروف ہوٹل مالک کے گھر اور برین علاقے میں انکے شو روم پر چھاپہ مارا۔ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں بھی ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے دعوی کیا ہے کہ یہ چھاپے مالی بے ضابطگیوں پر ڈالے گئے ہیں۔