وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ل* بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی واضح ہدایات اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر4881 بجلی چوری کی شکایات موصول ہوئیں جن میں گھریلو4623،کمرشل 193، زرعی44، صنعتی21 شامل ہیں۔

لیسکو کی جانب سی4824 ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں کی گئیں جن میں سی2763 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ کارروائی کے دوران41 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ مزید براں 59 لاکھ45 ہزارسے زائد یونٹس پر مشتمل بجلی چوری پکڑی گئی جس پر29 کروڑ19 لاکھ99 ہزارسے زائدیونٹس کے ڈٹیکشن بلز جاری کیے گئے جبکہ بجلی چوروں سی7کروڑ43 لاکھ44 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں بجلی چوری میں نمایاں کمی اور ریکوری میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی چوری قومی وسائل کا نقصان ہے اور یہ ایماندار صارفین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف مسلسل اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی