وزیر اعظم کی طرف سے قائم مذاکراتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے قائم مذاکراتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی اعلی سطحی وفد کے مظفرآباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے۔پاکستانی وفد اور مشترکہ ایکشن کمیٹی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔وفاقی قیادت اور آزاد کشمیر نمائندوں میں مختلف امور پر مشاورت کی جا رہی ہے،پاکستانی اعلی سطح کے وفد نے آزاد کشمیر میں جمہوری عمل کے فروغ پر زور دیا ہے۔