اٹک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) اٹک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم ملک نے سال 2022 کے مقدمہ نمبر34 میں جعلی چیک کے الزام میں نامزد مجرم اشتہاری عاشق حسین ولد لیاقت حسین سکنہ سنجوال تحصیل و ضلع اٹک جو عرصہ سے گرفتاری کے ڈر سے رپوش تھا کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، اسی طرح تھانہ انجرا کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مزمل شاہ نے رواں سال کے مقدمہ نمبر 27 میں 365/382/411 ت پ دفعہ کے تحت روپوش مجرم اشتہاری محمد حفیظ ولد عبدالحکیم سکنہ ڈھوک ملان داخلی تراپ شمالی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا ،جبکہ تھانہ فتح جنگ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر نذیر نے روپوش مجرم اشتہاری عامر سہیل ولد نبی شیر ساکن پاکپتن شریف کو گرفتار کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

\378