پیرافورس حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی توقعات پر پورا اترے گی،عائشہ حیدر گوندل

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:10

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پیرافورس حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی توقعات پر پورا اترے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر قائم کی گئی پیرا فورس کے افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی دیانت داری، ڈسپلن اور پروفیشنل انداز میں ادا کر رہے ہیں ۔یہ بات پیرا فورس ضلع گجرات کی کمانڈر عائشہ حیدر گوندل نے یہاں صحافیوں سے تعارفی ملاقات میں بتائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیرا فورس کے آفیسرز عرفان علی بھٹی، امتیاز علی بھٹی اور فیصل بھٹی سمیت دوسرے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس ضلع گجرات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل فرخ عتیق خان اور ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی توقعات جس میں انسداد تجاوزات پرائس کنٹرول انفورسمنٹ سمیت دیگر انتظامی امور کے کام کرے گی۔ عائشہ حیدر گوندل نے کہا کہ میں اور میری فورس کے نوجوان ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی سربراہی میں نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ہماری صلاحیتیں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔\378