
لاہور میں مسیحی خاتون پر تیزاب پھینکنے کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ
جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:50
(جاری ہے)
حنا پرویز بٹ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی جیسے وحشیانہ جرائم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے پولیس سے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے تاکہ معاشرے میں واضح پیغام جائے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کو کسی رعایت کی گنجائش نہیں ملے گی۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ کے ساتھ قانونی، طبی اور نفسیاتی بحالی تک مکمل طور پر کھڑی رہے گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ آج کے اس ہولناک واقعے نے ہمارے دلوں کو زخمی کیا ہے، کسی کے ساتھ ایسا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔ میں ہر پاکستانی چاہے کسی بھی مذہب، رنگ یا نسل سے تعلق رکھتا ہو سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم ایک ایسی سوسائٹی کی تعمیر کے لیے متحد ہوں جہاں کسی کو خوف، ذلت یا تشدد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خصوصی طور پر اقلیتی برادری ہمارے دل کے بہت قریب ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ریاست اور حکومت ہر شہری کو تحفظ اور انصاف پہنچانے میں برابر کی سنجیدگی برتے گی۔ میں پولیس اور متعلقہ اداروں سے کہتی ہوں کہ متاثرہ کو فوری اور بہترین طبی و قانونی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ملزمان کو کڑی سزا تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور آئندہ ایسی وارداتوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔چیئرپرسن نے آخر میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی کو ایسی وارداتوں کے متعلق معلومات ہوں تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.