ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ماوند بازار میں روشنی کی نئی کرن ایڈوکیٹ حاجی تنویر کی جانب سے سولر سٹریٹ لائٹس کا تحفہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:15

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ماوند بازار میں روشنی کی نئی کرن ایڈوکیٹ حاجی تنویر کی جانب سے سولر سٹریٹ لائٹس کا تحفہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند بازار کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر! علاقے کے معروف سماجی رہنما ایڈوکیٹ حاجی تنویر مری نے ضلعی انتظامیہ تعاون سے ماوند بازار میں جدید سولر سٹریٹ لائٹس نصب کروائیں، جس سے علاقے میں نہ صرف روشنی کا نظام بہتر ہوا بلکہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ اقدام ماوند بازار میں طویل عرصے سے جاری اندھیروں کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے مقامی دکانداروں اور رہائشیوں نے ایڈوکیٹ حاجی تنویر مری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب بازار میں شام کے بعد بھی محفوظ اور روشن ماحول میسر آئے گا، جو کاروبار اور عوامی آمد و رفت دونوں کے لیے سودمند ثابت ہوگا یہ روشنی صرف بازار کی نہیں، ہمارے مستقبل کی امید ہے۔

(جاری ہے)

میرا خواب ہے کہ ہمارا علاقہ ترقی کرے اور ہر فرد خود کو محفوظ محسوس کرے یہ اقدام ماوند کے دیگر رہنماں کے لیے بھی ایک مثال بن چکا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو ترقی کا سفر ممکن ہے اندھیروں سے روشنی تک