پشاور ہائیکورٹ ،وکلا اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے درمیان ہاتھا پائی،چیف جسٹس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پشاور ہائیکورٹ میں وکلا اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہوئی جس کے باعث عدالت کے حالات کشیدہ ہوگئے۔وکلا کے مطابق سادہ کپڑوں میں موجود افراد پولیس اہلکار تھے ،انہوں نے ایس ایچ او کیس کی سماعت کے بعد غیر ضروری مداخلت کی، وکلا نے موقع پر تین افراد کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے واقعے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کیس میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی تشویش ناک ہے، چیف جسٹس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی۔صدر ہائیکورٹ بار نے تمام وکلا کو ہدایت دی ہے کہ جن کے پاس واقعے کے شواہد موجود ہیں وہ ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری کے پاس جمع کرائیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔