اسرائیل امریکہ کاناجائزبچہ ،اسرائیلی درندگی ظلم وجبرکے خلاف مسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں کومتحدہوناہوگا

اسلامی ممالک کی لاکھوں کی افواج ،بھاری جنگی سامان ،طیاروں، میزائل ٹیکنالوجی کے باوجودمسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مظاہروں سے مقررین کا خطاب

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھرکی طرح بلوچستان بھرمیں بھی اسرائیلی امریکی درندگی دہشت گردی غزہ میں نسل کشی،امدادی قافلے رکھوانے،مشتاق احمد خان ودیگرامدادی کارکنوں کی گرفتاری سامان پرقبضے کے خلاف یوم احتجاج اورغزہ فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کی گئی لورالائی،لسبیلہ،ژوب،مسلم باغ،بھاگ ناڑی،سوئی ڈیڑہ بگٹی،بیلہ،نوشکی،ڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگر اضلاع میں ریلیاں،مظاہرے، احتجاجی جلسے منعقدکیے گیے اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل امریکہ کاناجائزبچہ ہے اسرائیلی درندگی ظلم وجبرکے خلاف مسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں کومتحدہوناہوگا56اسلامی ممالک کی لاکھوں افواج ،بھاری جنگی سامان ،طیاروں، میزائل ٹیکنالوجی کے باوجودمسلم حکمرانوں کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،گریٹراسرائیل کامنصوبہ وسازش حماس نے ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

دوریاستی حل جیسی سازش بھی ناکام ہوگی۔مقررین نے مزیدکہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ دراصل ظلم کی بالادستی اور عالم اسلام کے خلاف گہری سازش ہیجسے متفقہ طور پر مستردکرتے ہیں۔امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں انسانی نسل کشی اور جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا۔فلسطینی عوام کی لازوال قربانیوں کو محلّاتی سازشوں کے ذریعے سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مسلم حکمران وسپہ سالار امریکہ پر انحصار چھوڑ کر وحدت اور یگانگت کے ساتھ اپنی مستقل دفاعی، سیاسی، اقتصادی اور سفارتی حکمت عملی اپنائیں تاکہ صیہونی و امریکی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔اس موقع پرپاکستانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ منصوبے کی جلد بازی میں حمایت کو قومی مؤقف سے غداری اور قائداعظم? کی فلسطین پالیسی سے انحراف قرار دیا گیا۔

یہ اقدام نہ صرف غیر منطقی ہے بلکہ فلسطین کے دیرینہ قومی مؤقف کی صریح خلاف ورزی بھی ہیحماس اور دیگر مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کی شرط فلسطینی شہدائ اور مزاحمتی تحریک کی قربانیوں کی نفی ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔"گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی بحریہ کے کریک ڈاؤن اور کارکنان کی گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے گرفتار افراد کو فوری رہا اور امدادی سامان کو غزہ پہنچایاجائے۔جماعت اسلامی اورانسانیت سے محبت کرنے والے عوام اسرائیلی امریکی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔