پاکستان ایجوکیشن پورٹل اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے زیر اہتمام نئے تعینات وائس چانسلرز کے اعزاز میں تقریب

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) برج الذکی گیسٹ ہاؤس میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے نئے وائس چانسلرز کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان ایجوکیشن پورٹل اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار دی پروموشن آف سوشل سائنسز (IUCPSS) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی چیئرمین پاکستان ایجوکیشن پورٹل الماس ایوب صابرنے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور پاکستانی جامعات کو عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بہترین انداز میں پیش کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کی جامعات کے داخلوں، پروگرامز اور دیگر معلومات کو ایک ہی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بآسانی حاصل کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ایجوکیشن پورٹل اور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضیٰ نور نے اس تقریب کے مقاصد اور وژن پر روشنی ڈالی۔تقریب میں ملک بھر سے ممتاز وائس چانسلرز اور تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور؛ پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، صدر ایپ سیپ فیڈرل چیپٹر و صدر پریسٹن یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر حاضراللہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال؛ ڈاکٹر جنید، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی؛ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ، پرو وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی؛ اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان شامل تھے۔

اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور؛ پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک، وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور؛ پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان؛ پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں؛ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ؛ اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب معروف، ریکٹر فاسٹ یونیورسٹی سمیت جامعہ قائداعظم کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں ایئر مارشل عبدالمجید خان، وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد مجاہد، ریکٹر پاک آسٹریا یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر سعید بادشاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ نے بھی شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے پاکستان ایجوکیشن پورٹل کو تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی طلبہ کے لیے پاکستانی جامعات تک رسائی مزید آسان اور مؤثر ہو جائے گی۔