پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اکتوبرکواساتذہ کا عالمی دن منایاگیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اکتوبرکو اساتذہ کا عالمی دن منایاگیا، اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرناتھا۔مستقبل کے معماروں کو سلام ۔۔۔۔ استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسی لئے ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، جو اسے استاد دیتا ہے، اساتذہ کا عالمی دن منانے کی ابتدا 1994 سے ہوئی، یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔اس حوالے سے اساتذہ نے کہاکہ طلبہ کی کامیابی ہی ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ اساتذہ ہمیں صرف پڑھاتے ہی نہیں بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھاتے ہیں۔استاد ہی وہ شخصیت ہے جو طالب علم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی سے آشنا کرتی ہے۔