فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان

کمپنی اسپانسرز نے فی شیئر 1300 روپے میں بائے بیک کی پیشکش کردی ہے

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)پاکستان سے ایک اور کثیرالقومی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے اپنے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈی لسٹنگ پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں فلپ مورس کمپنی شیئرز کا 6اکتوبر 2025 سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے انخلا ہوجائے گا۔ نوٹس کے مطابق کمپنی اسپانسرز نے فی شیئر 1300روپے میں بائے بیک کی پیشکش کردی ہے اور کمپنی کی بائے بیک پیشکش 29ستمبر 2026 تک کیلیے موثر بہ عمل ہوگی۔