ئ* پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف’ڈیجیٹل ترقی اور تعلیمی مواقع میں اضافہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کرایاگیا ہے جس سے ڈیجیٹل ترقی اور تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوا۔ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کرایاگیا ہے ۔پلان ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا ۔اس منصوبہ کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہیں۔200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوزہے اورپاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہیں۔