۔نوابزادہ میر ببرک خان زہری اور سردار غلام حسین عمرانی کی سربراہی میں میروانی اور عمرانی قبائل میں دیرینہ تنازعہ کا تصفیہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:10

.کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) نوابزادہ میر ببرک خان زہری ,سردار غلام حسین عمرانی کے سربراہی میں کوئٹہ زہری ہائوس میں بلوچی جرگہ منعقد ہوا جس میں میروانی اور عمرانی قبائل کے درمیان دیرینہ تنازعہ 3 سال سے چل رہا تھا جسکا خوش اسلوبی سے تصفیہ ہوا فریقین کو شیر و شکر کرکے دعا خیر کی گئی نوابزادہ میر ببرک خان زہری نے جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم میں جنگ جدل کی اب کوئی گنجائش نہیں بلوچ قوم اب جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتی بلوچ قوم کی ترقی قبائلی تنازعات کے خاتمے میں ہی ہے اب وقت آ گیا ہے کے ہم بلوچ قوم میں اتحاد اتفاق بھائی چارگی کی فضا کو قائم کر کے بلوچ قوم کو امن ترقی خوشحالی اور نوجوانوں میں تعلیم کا شعور اجاگر کرے اور اپنی روایات بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش نہ کرے اپنے بلوچ قوم کے حق حقوق ساحل وسائل اور بلوچ قوم کی بقا کے لیے بہترین حکمت عملی سے کردار ادا کرے جس کے بعد دونوں قبائل نے نوابزادہ میر ببرک خان زہری اور سردار غلام حسین عمرانی کے خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئرمین عنایت میروانی ،میر ناصر قمبرانی ،ملک زین دہوار ،ثنااللہ نیچاری ،محمد اسحاق زہری ،محمد عارف نیچاری ،عبداللہ پندرانی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔