اعلی عدالتوں میں اقلیتوں سے ججز تعینات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 6 اکتوبر 2025 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدالتوں میں اقلیتوں سے ججز تعینات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومتِ پاکستان نے 2009 میں اقلیتوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا تھا، تاہم اس کوٹے پر اعلی عدلیہ میں اب تک کسی اقلیتی جج کو تعینات نہیں کیا گیا۔ عدالت سے استدعاہے کہ اقلیتوں میں سے ججز کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔